
کراچی قونصل خانے میں سلطنت عثمانیہ کے اعزازی قونصل جنرل حسن علی آفندی کے اہلخانہ کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ۔ عشائیے میں حسن علی آفندی کے پوتے پوتیاں سمیت دیگر رشتے دار موجود تھے۔
انہوں نے اپنے دادا حسن علی آفندی کے ساتھ بچپن کی یادیں شئیر کی اور بتایا کہ ان کے دادا کو اسلام سے کس قدر محبت تھی اور ان کے دور میں کس طرح مسلمانوں نے صلیبیوں، منگولوں سے جنگیں لڑ کر فتح حاصل کی اور اسلام کا نام روشن کیا۔
کراچی قونصل جنرل جمال سانگو نے کہا کہہمیں سلطنت عثمانیہ کے پہلے اعزازی قونصل جنرل حسن علی آفندی کے پوتے پوتیوں کی میزبانی کر کے بہت خوشی ہوئی۔
حسن علی آفندی کو سلطان عبدالحمید حان نے ان کی شاندار خدمات پر "بے” اور "افندی” کے خطاب سے نوازا تھا۔
وہ 1885 میں قائم ہونے والے تعلیمی ادارے سندھ مدرسۃ الاسلام کے بانی بھی تھے۔