turky-urdu-logo

ترکیہ پولیس کا گرینڈ آپریشن،قیمتی گاڑیوں کو ٹریفک پولیس کے حوالے کر دیا گیا

ترکیہ پولیس کی کارکردگی میں بہتری آتی جا رہی ہے اور پے درپے بڑے بڑے مجرمان گرفتار کیے جا رہے ہیں۔

اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے معروف منشیات اسمگلر حقان آئیک کی گرفتاری جسے حال ہی میں گرفتار کیا گیا ہے۔

حقان آئیک کا شمار دنیا کے بڑے منشیات فروشوں میں ہوتا ہے اور وہ اس وقت 1 بلین ڈالر کا مالک ہے۔ یہ منشیات فروش ترکیہ ، آسٹریلیا اور نیو ساؤتھ ویلز میں بڑے پیمانے پر منشیات فروشی کا کاروبار کرتا تھا۔

ترکیہ پولیس نے ایک گرینڈ آپریشن کر کے اسے گرفتار کیا اور اس سے تئیس قیمتی گاڑیاں برآمد ہوئیں جن میں بینٹلے، پورشی اور والوو بھی شامل تھیں۔

پولیس نے اس کے تمام اثاثے منجمد کر لیے اور گاڑیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

اس کی گرفتاری پر وزیرِ داخلہ علی یرلی کایا کا کہنا تھا کہ ” ہم ایسی منظم مجرمانہ کاروائیاں کرنے والی تنظیموں کو کبھی معاف نہیں کریں گے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں بالآخر کھڑا ہونا ہی پڑے گی۔”

حقان آئیک کا شمار ان 17 بڑے منشیات فروشوں ہوتا ہے جو ایک طویل عرصے سے ایف بی آئی کو بھی مطلوب ہیں۔

ایک کورٹ آرڈر کے ذریعے حقان آئیک کی گاڑیوں کو ٹریفک پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے جس نے ان گاڑیوں کو "ٹریفک پولیس” کی گاڑیوں میں تبدیل کر لیا ہے۔

اب ان گاڑیوں پر نیلا اور سفید رنگ کیا گیا ہے اور اوپر "ٹریفک پولیس” لکھ دیا گیا ہے۔

ان گاڑیوں کی قیمت مارکیٹ کے مطابق 5 ملین ڈالرز بنتی ہے۔

یاد رہے کہ ترکیہ پولیس اپنے وسائل کا مؤثر طریقے سے استعمال کرتے ہوئے تیزی سے مجرمانہ تنظیموں کے خلاف برسرِ پیکار ہے۔

Alkhidmat

Read Previous

ترک وزیر خارجہ کا دورہ البانیہ

Read Next

صدر ایردوان کا ازمیر کے عوام سے خطاب

Leave a Reply