turky-urdu-logo

ترکی میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کے لیے خوشحبری

ترک یونیورسٹیوں میں اسکالرشپ پر داخلہ لینے کے خواہش مند افراد کے لیے خوشحبری۔

سال 2021 کے لیے  بین الاقوامی دیانت  اسکالرشپ پروگرام کا اعلان کر دیا گیا

اسکالر شپ کے لیے   درخواستوں کا آغاز  یکم فروری سےہو چکا ہے۔

  دیانت اسکالر شپ پروگرام کے تحت مختلف شعبوں میں گریجویٹ لیول کی تعلیم کے  اپلائی کیا جا سکتا ہے۔

اس  اسکالر شپ کے ذریعے   دینیات (بنیادی اسلامی علوم ، فلسفہ ،مذہبی علوم ، اسلامی تاریخ اور فنون لطیفہ ) میں انڈرگریجویٹ پروگرامز  میں داخلہ  لیا جا سکتا ہے۔

 دیانت اسکالرشپ پروگرام کا مقصد مسلم کمیونٹی کو  اسلامی تعلیمات سے روشناس کروانا  ہے ۔ درخواستیں دیانت اسکالرشپ مینجمنٹ سسٹم (DBYS) کے ذریعہ جمع کروائی جا سکتی  ہیں۔   اسکالر شپ کے تحت طلبا کو رہائش، کپڑے، ماہانہ الاؤنس، ہیلتھ انشورنس، ہوائی جہاز کی  ٹکٹ اور دیگر مراعات دیے جائیں گے۔

درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ  15 مارچ 2021 ہے۔  مزید معلومات کے لیے وزٹ کریں  https://diyanetburslari.tdv.org/en


        

Read Previous

ترکی پاکستان آذربائیجان خلائی سائنس میں تعاون کے معاہدے کے قریب پہنچ گئے

Read Next

واہ! محمد علی سدپارہ

Leave a Reply