Turkiya-Logo-top

گھانا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقات

راولپنڈی: جمہوریہ گھانا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ولیم اگیاپونگ نے جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق معزز مہمان کی جی ایچ کیو آمد پر پاک فوج، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر پاکستان اور گھانا کے درمیان فوجی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

فریقین نے مشترکہ تربیتی پروگراموں، انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں اور دفاعی پیداوار کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں ممالک نے دفاعی شعبے میں روابط کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا۔

گھانا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ولیم اگیاپونگ نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور علاقائی امن و استحکام کے لیے ان کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں پاکستان اور گھانا کے درمیان تعاون کو دونوں ممالک کے لیے مفید قرار دیا۔

بعد ازاں گھانا کے نیشنل سیکیورٹی کوآرڈینیٹر عبدالرزاق عثمان نے نیول ہیڈکوارٹرز میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ان ملاقاتوں میں بھی دفاعی تعاون، سیکیورٹی امور اور دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گھانا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ولیم اگیاپونگ بھی موجود تھے۔

Read Previous

گلگت بلتستان کی ترقی میں ترکیہ کا کردار مزید فعال؛ ٹکا اور جی بی حکومت کے درمیان اہم مشاورت

Read Next

یورپی یونین کی قبرص رپورٹ مسترد، ترکش قبرص نے جانبداری کا الزام عائد کر دیا

Leave a Reply