turky-urdu-logo

پاکستان میں انٹیگریٹڈ ایئر ڈیفنس بیٹل مینجمنٹ سنٹر کا افتتاح

پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جدید ترین سنٹر کا افتتاح کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جدید ترین سنٹر آف انٹیگریٹڈ ایئر ڈیفنس بیٹل مینجمنٹ کا افتتاح کر دیا، کمانڈر آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان نے اس موقع پر آرمی چیف کو بریفنگ دی۔ آرمی چیف کو ایئر ڈیفنس بیٹل مینجمنٹ کے طریقہ کار، سنٹرکی کارکردگی کے بارے میں بتایا گیا، اس سنٹڑ سے ائیر ڈیفنس میں اعلی کمان سے انفرادی سطح پر بہترین ہم آہنگی کو تقویت ملے گی۔ یہ سنٹر متعلقہ ایئر ڈیفنس کے ویپنز اور سسٹمز کے مابین مطابقت ، موثر اور مربوط ماحول فراہم کرے گا، اس سنٹرمیں سمولیٹر کمپلیس میں آرمی ایئر ڈیفنس یونٹس کی تربیت کا مربوط نظام تشکیل دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان ایئر فورس کا ملکی فضائی نگرانی کے لیے پہلے ہی انٹی گریٹڈ سسٹم موجود ہے۔ آرمی کے زیر استعمال میڈیم اور شارٹ رینج ایئر ڈیفنس سسٹمز کے لیے ایئر ڈیفنس یونٹس کے لیے انٹی گریٹڈایئر ڈیفنس بیٹل مینجمنٹ کا قیام ملکی دفاع کو مزید مضبوط اور افیشنٹ بنانے میں مدد دیگا۔

Read Previous

افغان حکومت کی جانب سے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ میں اہم تبدیلی کا اعلان

Read Next

عراقی ایئر فورس اور پاک فضائیہ  میں تعاون

Leave a Reply