فرانس کے دارالحکومت پیرس کے مضافاتی علاقے ویلنٹن میں ایک تُرک نژاد میٹن یوسف کو میئر منتخب کر لیا گیا ہے۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق یوسف نے 52.3 فیصد ووٹ حاصل کئے۔ میٹن یوسف نے آزاد حیثیت سے میئر کے انتخاب میں حصہ لیا اور فرینچ کمیونسٹ پارٹی کے لارینٹ پیریشون کو شکست دی۔
یہ انتخابات مارچ میں ہونا تھے لیکن کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے انتخابی عمل روک دیا گیا تھا۔ میٹن یوسف اس سے پہلے ویل ڈین مارنے کی صوبائی اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ 2017 میں انہوں نے سینیٹ کا الیکشن بھی لڑا لیکن کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔
فرانسیسی وزیراعظم کی حکمراں جماعت بلدیاتی انتخابات میں شکست سے دوچار ہو رہی ہے۔ ایگزٹ پول کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانویل مارکون کی سیاسی جماعت ری پبلک آن دی موو کو پیرس اور لیون میں ہار رہی ہے۔