فرانس نے اپنے شہریوں اور کمپنیوں کو کچھ عرصے کے لیے پاکستان چھوڑنے کا مشورہ دے دیا۔
پاکستان میں موجود فرانسیسی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو ای میل کے ذریعہ یہ مشورہ دیا۔
ای میل میں فرانسیسی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فرانس اور فرانس کے لوگوں کو سنگین نوعیت کی دھمکیوں کی وجہ سے کچھ عرصے کے لیے اپنے ملک واپس آجانا چاہیے۔
ای میل میں مزید کہا گیا کہ شہری کمرشل ائیر لائنز کے ذریعے فرانس واپس جا سکیں گے۔
فرانسیسی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ اس دوران سفارتخانہ بدستور کھلا رہے گا اور محدود اسٹاف کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔
