turky-urdu-logo

ترکی: جنگلات کا ایک بڑا رقبہ آگ سے تباہ ہو گیا

ترکی کے جنگلات میں لگنے والی آگ  سے جنگل کی زمین  کا بڑا حصہ جل کر  راکھ ہو گیا ۔ یورپی اعدادوشمار کے مطابق 2008 سے 2020  کے مقابلے میں رواں سال جنگلاتی آگ سے جلنے والے رقبے میں  846 فیصد اضافہ  ہوا ہے ۔

اعدادوشماد کے مطابق رواں سال اب تک ترکی کے جنگلات کا 1 لاکھ 66 ہزار  ہیکٹر رقبہ جل گیا ۔

ترکی کے جنگلات میں 28 جولائی سے شروع ہونے والی آگ سے اب تک 30 ہزار ہیکٹر رقبہ جل چکا ہے۔ جبکہ 2008 سے 2020 تک کل 38 ہزار 780 ہیکٹر  رقبہ  آگ کی نظر ہوا تھا۔

کئی روز سے لگی آگ ترکی کے 44 صوبوں تک پھیل چکی ہے آگ کے نتیجے میں 9 افراد جاں  بحق ہو چکے ہیں  ۔ سینکڑوں  جانور جھلس گئے اور ہزاروں   گھروں  جل کر راکھ ہو گئے۔

ترک حکومت نے  بے گھر ہونے والے افراد کے لیے  عارضی رہائش گاہوں کا  انتظام کیا ہے۔

آگ  پر قابو پانے کے لیے  ترک حکومت دن رات جدوجہد کر رہی ہے ،تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔ علاوہ ازیں خطے کے دیگر ممالک    بھی امداد ی کاروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ اب تک   44 صوبوں میں 191 مقامات  پر آگ پرقابو پا لیا گیا ہے جبکہ 13 مقامات پر  لگی  آگ  پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

 

Read Previous

ترکی میں پاکستانی سفارتخانے کی بڑی کامیابی،پاکستانیوں کے لئے ہوٹل قرنطینہ کی لازمی شرط ختم

Read Next

پاکستان: کم عمر طلبہ کو بیرون ملک سفر کے لیےویکسین لگوانے کی اجازت دے دی گئی

Leave a Reply