turky-urdu-logo

ترکیہ ، روس شام اور ایران  کے وزرا خارجہ کی ماسکو میں ملاقات متوقع

گزشتہ ہفتے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف  کی ترک وزیر خارجہ میلوت چاوش اوغلو سے انقرہ سے ملاقات کے بعد  ترک وزہر  نے  بیان جاری کیا اور کہا مئی کے آغاز میں ترک، روس، ایران اور شام کے وزرا خارجہ کی ماسکو میں ملاقات کا امکان ہے ۔

چار فریقی  وزرا خارجہ کی ملاقات کا مقصد سیاسی عمل کی بحالی، دیرپا استحکام اور امن، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور شام کی سرحدی اور علاقائی سالمیت کی ضمانت ہے۔شام کی تعمیر نو کے لیے مستقل حل کی ضرورت پر زور دیتے  ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ "ایک پائیدار امن ہم سب کے لیے اہم ہے۔

خیال رہے کہ  گزشتہ دسمبر میں ترکیہ، روس اور شامی حکومت کے وزرائے دفاع اور انٹیلی جنس سربراہان نے ماسکو میں ملاقات کی اور شام اور وسیع خطے میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے سہ فریقی اجلاس جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ یہ اجلاس 2011 کی خانہ جنگی کے بعد ترکیہ اور اس کے پڑوسی شام کے درمیان اعلیٰ سطحی مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

Read Previous

ٹی سی جی انادولو دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا شاندار بحری جنگی جہاز

Read Next

رمضان کی گھڑیوں میں پاکستانی اداکارہ زلزلہ متاثرین کے درمیان

Leave a Reply