turky-urdu-logo

وزیر خارجہ چاوش اوغلو کی مائیک پومپیو کی حالیہ کتاب پر تنقید

ترک وزیرِ خارجہ چاوش اوغلو نے سابق امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو کی کتاب کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مائیک پومپیو کی کتاب مبالغہ آرائی اور دوہرے معیار سے بھرپور ہے۔ امریکہ کے دہشت گرد گروہوں”پی کے کے” اور” فیٹو” کے حوالے سے کیے گئے دعوے بھی جھوٹ ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کتاب میں دی گئی معلومات میں کسی قسم کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔ امریکہ دہشت گرد گروپ پی کے کے اور فیٹو کی حمایت کرتا ہے جو کہ ایک سنگین جرم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ نے پی کے کے کو اقوام متحدہ میں ایک دہشت گرد تنظیم کے طور پر درج کروایا ہے۔ پی کے کے دہشت گرد تنطیم ہے جس نے شیر خوار بچوں، خواتین سمیت 40 ہزار افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

امریکہ داعش سے مقابلہ کرنے کے لیے ان دہشت گرد گروہوں کی حمایت کرتا ہے لیکن ہماری نظر میں ایک دہشت گرد گروپ کا مقابلہ کرنے کے لیے دوسرے دہشت گرد گروپ کا ساتھ دینا بے معنی ہے اور امریکہ کو اس حوالے سے اپنے نظریات پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔

ترک وزیر خارجہ نے کتاب میں کیے گئے اس دعوے کو بھی مسترد کر دیا کہ ترک مسلح افواج، داعش کو شکست دینے کی صلاحیت سے محروم ہیں۔

چاوش اوغلو نے کہا کہ واحد نیٹو فوج جس نے داعش کے دہشت گردوں کے خلاف دست بدست سے لڑائی میں حصہ لیا وہ ترک فوج ہے۔ ہم نے شام اور عراق دونوں جگہوں سے 4,500 سے زیادہ داعش دہشت گردوں کو ختم کیا تھا ۔

Read Previous

ترکیہ میں نئے کریپٹو کرنسی انسٹی ٹیوٹ کا آغاز

Read Next

ترکیہ نے 20 برس میں ترقی کی نئی منزلوں کو طے کیا ہے، صدر ایردوان

Leave a Reply