یوم جمہوریہ کی 99 سالگرہ کی تقریبات موقع پر صدراتی سوشل کمپلیکس کے نمائشی حال میں "شارٹ اور گول: ترک فٹبال کی تاریخ” نامی نمائش کا انعقاد کیا گیا ۔ صدر ایردوان نے نمائش کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور عوام سے خطاب کیا ۔ صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ فٹبال ایک طرف انسانی فطرت میں موجود بصری ذوق اور حسِ رقابت کی تسکین کرتا تو دوسری طرف دوستانہ ماحول پیدا کرتا ہے اور میں اس دوستانہ ماحول کی تقویت کے لئے اٹھائے جانے والے ہر قدم کے ساتھ کھڑا ہوں۔

یہ تقریب ہماری قومی ٹیم کی عالمی پوزیشن اور دنیا بھر میں ہمارے فٹبال کلبز کی کامیابی کے عکاسی کر رہی ہے ۔ تقریب میں قومی کھلاڑیوں کی یونیفارم پہن کر نا قابل فراموش لمحات چھوڑ جانے والے لیجنڈز کی تصاویر موجود ہیں ۔ جس سے ہم دیکھ سکتے ہیں کہ قومی ٹیم نے ملک کا نام روشن کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہے۔

صدر ایردوان نے فٹبال بھائی چارہ ہے کہ سلوگن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ فٹبال ، رنگ، نسل، اعتقاد، جنسیت، پیشے، تعلیم اور آمدنی جیسے سب امتیازات سے بالا ہو کر ، انسانوں کو ایک جگہ جمع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ صلاحیت دنیا میں بہت کم چیزوں میں ملتی ہے۔ صدر ایردوان نے تقریب کا انعقاد کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور خطاب کے بعد شرکا کے ہمراہ نمائش کا دورہ بھی کیا
