فٹ بال: رونالڈو فیملی کے ہمراہ ریاض پہنچ گئے

پرتگالی فٹبال سٹارکرسٹیانو رونالڈ و اپنی فیملی کے ہمراہ میڈرڈ سے سعودی دارلحکومت ریاض پہنچ گئے ہیں۔ جہاں ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔

کرسٹیانو رونالڈو پرائیوٹ جہاز میں  اپنی فیملی اور معاونین کے ساتھ ریاض پہنچے ۔

عرب میڈیانے النصر کلب کے حوالے سے بتایا ہےکہ  رونالڈو کے  اعزاز میں مرسول پارک میں دو گھنٹے کی استقبالیہ تقریب ہوگی جہاں وہ معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

النصر کلب کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو اور فیملی کو ریاض کے معروف ہوٹل میں ٹھہرایا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ برسوں اور مہینوں کے دوران سعودی عرب میں فٹ بال کی متعدد بڑی خبریں آئیں مگر اس جیسی کوئی نہ تھی کہ کرسٹیانو رونالڈو مملکت کے کلب النصر سے کھیلنے کا معاہدہ کر رہے ہیں۔

قطرمیں فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹائن کے خلاف سعودی عرب کی جیت یقینی طور پر قوم کے لیے بہت اہم اور ناقابل فراموش لمحہ تھا۔

لیکن جب بات مقامی کلب فٹ بال کی آئے تو اس کا مقابلہ کسی چیز سے نہیں ہو سکتا کہ پرتگال کا سٹار فٹ بالر سعودی لیگ کھیلنے آ رہے ہیں۔

دنیائے فٹ بال کے عظیم کھلاڑیوں کو اگلے چند ہفتوں اور مہینوں کے دوران ریاض، جدہ، دمام اور دیگر شہروں میں دیکھا جائے گا اور اسی طرح دنیا کے ہر کونے میں موجود فٹ بال شائقین ان کو سعودی عرب میں کھیلتے دیکھیں گے۔

سعودی فٹ بال کلب النصر سے معاہدے کے بعد رونالڈ نے ایک وڈیو پیغام میں اپنے مداحوں سے جلد ملنے کا وعدہ کیا تھا۔

Read Previous

پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف اپنے دفاع کا حق حاصل ہے،امریکا

Read Next

ہم سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کا اطلاق کریں گے، صدر ایردوان

Leave a Reply