روس اور یوکرین سے خوراک اور کھاد کی برآمدات مستقبل میں عالمی سپلائی چین تک پہنچتی رہیں گی،اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ بحیرہ اسود کے اناج معاہدے پراقوام متحدہ اور روس کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر عمل درآمد کے لیے ابھی بھی کچھ اہم مسائل باقی ہیں۔

انتونیو گوتریس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں جھڑپوں کے دوران شہریوں کے تحفظ کے نام سے نشست سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے روس کی اس تصدیق کا خیرمقدم کیا کہ وہ مزید 60 دنوں تک اس معاہدے کا فریق رہے گا، کچھ اہم مسائل باقی ہیں، لیکن روس، یوکرین، ترکیہ اور اقوام متحدہ کے نمائندے ان مسائل پر بات چیت جاری رکھیں گے۔

انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ روس اور یوکرین سے خوراک اور کھاد کی برآمدات مستقبل میں عالمی سپلائی چین تک پہنچتی رہیں گی، اس اقدام کا مقصد یہی ہے اور اقوام متحدہ اس اقدام کی بھر پور حمایت جاری رکھے گا۔

Alkhidmat

Read Previous

اپنے وعدوں کی تکمیل کے لیے ہم نے دن رات کام کیا ہے،صدر ایردوان

Read Next

ترکیہ کے صدارتی انتخاب میں اوور سیز مشنز، کسٹم گیٹس پر ووٹروں کی ریکارڈ تعداد

Leave a Reply