Turkiya-Logo-top

ترکی: بحیرہ اسود میں آنے والے سیلاب کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے

ترکی کے بحیرہ اسود میں آنے والے سیلاب کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص ابھی تک لاپتہ ہے۔

ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث شمالی بحیرہ اسود کے علاقے میں سیلاب آیا جسکے نتیجے میں صوبہ کاستومونو میں چھ افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور صوبہ برتن میں ایک شخص لاپتہ ہے۔

حکام کے مطابق امدادی ٹیمیں سیلاب زدہ علاقوں میں تعینات کر دی گئی ہیں اور لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش جاری ہے۔

لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے اور متاثرین کے لئے کھانے پینے اور دیگر ضروریات کی اشیا فراہم کی جا رہی ہیں۔
قسطامونو میں 771 امدادی کارکن کام کر رہے ہیں، ریسکیو کی 61 گاڑیاں اور 9 ہیلی کاپٹر امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔
سینوپ شہر میں ریسکیو کے 585 کارکن امدادی کام کر رہے ہیں۔ برتین شہر 208 امدادی کارکن ریسکیو کا کام کر رہے ہیں۔

ترک ریڈ کریسنٹ بھی اس قدرتی آفت کے دروان امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔

Read Previous

طالبان 90 روز میں کابل پر قبضہ کر سکتے ہیں، امریکہ

Read Next

پاکستان اور عراق کے مابین خوشگوار بردرانہ تعلقات ہیں, پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

Leave a Reply