معاشی بحران اور سیاسی کشیدگی سے پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے پُرکشش ملک نہ رہا۔
پانچ ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری پچاس فیصد کم ہو گئی۔
سیاسی افراتفری اور معیشت کو درپیش بحران نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان سے دور کر دیا ہے۔
اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ جولائی سے نومبر کے دوران ڈائریکٹ انویسٹمنٹ صرف 43 کروڑ ڈالر تک محدود ہو گئی ہے۔
ایک سال پہلے ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کا حجم 88 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تھا۔
کیپٹل اور بانڈ مارکیٹ سے بھی غیر ملکی سرمایہ کار بھاگ رہے ہیں۔
پانچ ماہ میں پورٹ فولیو انویسٹمنٹ میں ایک کروڑ 48 لاکھ ڈالر کمی دیکھی گئی ہے۔
پاکستان میں مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری 39 کروڑ 72 لاکھ ڈالر رہی۔
ایک سال پہلے انویسٹمنٹ کا حجم 54 کروڑ 25 لاکھ ڈالر تھا۔
دوسری طرف پانچ ماہ میں سب سے بڑی دس کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری چین سے آئی ہے۔
یو اے ای آٹھ کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ پاکستان کا دوسرا بڑا ٹریڈنگ پارٹنر رہا ہے۔
