
ترکیہ-آذربائیجان- پاکستان یوتھ فورم کا اجلاس استنبول میں ترک یوتھ فاؤنڈیشن توگوا کے ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا جس کا مقصد تینوں برادر ممالک کی مشترکہ تاریخ اور صدیوں پرانی دوستی کو نوجوان نسلوں میں منتقل کرنا ہے۔
ترکیہ پاکستان برادرایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر میاں وقار بادشاہ، مرمرہ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر مہدی جینسلی اور ابن ہلدون یونیورسٹی کے شعبہ اقتصادیات کے سربراہ ڈاکٹر راسیم اوزکان نے تقریب میں شرکت کی ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے قدیم تاریخ، تہذیب اور تینوں ممالک کے ماضی میں طے شدہ منصوبوں کے بارے میں بات کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے توگوا کے چیئرمین انیس آمین اوغلو نے کہا کہ ترکیہ ، آذربائیجان اور پاکستان تین ملک ایک قوم ہیں۔ ہم یہ محبت اور برادنہ رشتہ اپنے نوجوانوں میں منتقل کرنا چاہتے ہیں ۔ تینوں ممالک سے نوجوانوں نے تقریب میں دلچسپی کا اظہار کیا