ترک خاتون اول نے زخمی بچوں کی عیادت کے لیے انقرہ ہسپتال کا دورہ کیا

گزشتہ روز صدر ایروان کی ہدایت پر  قہرمان ماراش کے متاثرہ 16 شیرخوار زخمی   بچوں کو  انقرہ ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ شیر خوار بچے اس وقت انقرہ کے ایٹلک  سٹی ہسپتال میں زیر علاج ہیں

ترک خاتون اول امینہ ایردوان نے  زخمی شیرخوار بچوں کی ہسپتال میں عیادت  کی۔ ہسپتال انتظامیہ نے خاتون اول کو  بچوں کی صحت کے حوالے سے بریفنگ دی  ۔ بچوں کی حالت زار دیکھ کر خاتون اول کی آنکھیں آنسوؤں سے بھر گئیں۔ خاتون اول نے کہا کہ متاثرہ بچے  ہماری ریاست کے مضبوط ہاتھوں میں ہیں۔ڈاکٹرز ان کا بہت اچھے سے خیال رکھ رہے ہیں ۔ اور ہمیں بروقت ان کی صحت کے حوالے سے اپڈیٹ بھی کر رہے ہیں  میں ان متاثرہ زخمی بچوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں ۔ مجھے امید ہے کہ یہ زخمی بچے جلد صحت یاب ہو کر اپنے گھروں میں چلے جائیں گے

چیف فزیشن کوآرڈینیٹر  نے ااپنے بیان میں کہا کہ ان بچوں کی صحت میں بہتری آرہی ہے اور امید ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہو جائے گے

خیال رہے کہ قہرمان ماراش میں پیر کو 7.7 اور 7.6 شدت کے زلزلوں سےاب تک 12 ہزارافراد جاں بحق اور 63 ہزار افراد  زخمی ہو ئے ہیں۔

Alkhidmat

Read Previous

ترکیہ کی مدد کے لیے دنیا بھر سے امداد کا سلسلہ جاری

Read Next

سوشل میڈیا پر زلزلے سے متعلق غیر مصدقہ اور غیر حقیقت پسندانہ پوسٹس جرم ہے، فخر الدین التون

Leave a Reply