turky-urdu-logo

خاتون اول امینہ ایردوان کی جمہوریہ کانگو کی خاتون اول سے ملاقات

خاتون اول امینہ ایردوان نے جمہوریہ کانگو کی خاتون اول اینٹونیٹ ساسو  سے ملاقات کی۔

صدارتی کمپلیکس کے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں ہونے والی میٹنگ کے دوران "زیرو ویسٹ” اور ماحولیات سے متعلق ممکنہ مشترکہ سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خاتون اول امینہ ایردوان نے 6 فروری کے زلزلے کے دوران کانگو کی امداد اور صدر ایردوان کے حلف برداری کے موقع پر کانگو کے صدر N’Guesso کے دورہ پر انکا شکریہ ادا کیا۔

افریقن کلچر ہاؤس ایسوسی ایشن کا ذکر کرتے ہوئے، جو افریقی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے ان کی سرپرستی میں قائم کی گئی تھی، مسز ایردوان نے کہا کہ ایسوسی ایشن کی عمارت میں نہ صرف سیلز کی جاتی ہیں بلکہ ثقافتی تقریبات کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔

خاتون اول امینہ ایردوان نے مسز این گیسو کو پلاسٹک کے تھیلوں کے استعمال پر پابندی کے قانون پر مبارکباد دی جو جمہوریہ کانگو میں گزشتہ سال نافذ ہوا تھا۔

 

Read Previous

ترک قونصل جنرل کی میری ٹائم تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ترک چیف آف نیول اسٹاف سے ملاقات

Read Next

شمالی کوریا نے پہلی ٹیکٹیکل ایٹمی حملہ کرنے والی آبدوز لانچ کر دی

Leave a Reply