خاتون اول امینہ ایردوان نے "دنیا کے لیے صفر فضلہ، ہمارا مشترکہ گھر ” کے موضوع پر منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب ترکیہ میں سفیروں کے لیے صدارتی کمپلیکس میں منعقد کی گئی ۔

تقریب سےخطاب کرتے ہوئے خاتون اول امینہ ایردوان کا کہنا تھا کہ زیرو ویسٹ پراجیکٹ کا آغاز پانچ سال قبل کیا گیا تھا جس کا مقصد موسمیاتی تبدیلی پر قابو پانا اور ایک بہتر مستقبل کی طرف جانا ہے۔

ہمارے اس پروگرام کو دنیا بھر میں سراہا گیا ہے۔اس تحریک کو پانچ ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے اس مشن کو جاری رکھیں گے تاکہ ہم اپنی دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں کے آفات سے بچا سکیں، یہ دنیا ہمارا گھرہے اور اسکا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے۔
