
خاتون اول امینہ ایردوان نے استنبول میں ترکواز میڈیا گروپ کے اکانومی میگزین ان بزنس کے زیر اہتمام پائیدار صدی کے سربراہی اجلاس اور ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کی۔
یہ بتاتے ہوئے کہ ترکیہ کی نئی صدی کو ایک پائیدار صدی بنانے کے مقصد کو حاصل کرنے کی راہ میں ہر تعاون قابل تعریف ہے۔
خاتون اول امینہ ایردوان نے اس بات پر زور دیا کہ کھپت ایک مرکزی طرز زندگی میں تبدیل ہو گئی ہے۔
ہم بھول گئے ہیں کہ زمین، جسکے وسائل کو ہم استعمال کرتے ہیں یہ ہمارا اپنا گھر ہے اگر ہم اسکا خیال نہیں رکھیں گے تو اپنا ہی نقصان کریں گے۔
خاتون اول امینہ ایردوان نے نشاندہی کی کہ جہاں دنیا کے کچھ حصوں میں کھپت اصل ضرورت سے زیادہ ہے جبکہ دنیا کے دیگر حصوں میں انسانی محنت اور قدرتی وسائل کا مسلسل استحصال کیا جاتا ہے۔