سکریٹری جنرل جینز اسٹولٹنبرگ نےمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فن لینڈ اور سویڈن کو نیٹو میں شمولیت اختیار کرنے کےلیے ترکیہ کی دہشت گردی کے خلاف مہم میں بھرپور ساتھ دینا چاہیے ۔چونکہ ترکیہ نے نیٹو میں شامل ہونے کے لیے سویڈن اور فن لینڈ کی درخواست کی توثیق کرنے میں ابھی تک 28 ساتھی اتحادیوں میں شمولیت اختیار نہیں کی تو دونوں ممالک کو دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جنگ میں ترکیہ کے ساتھ تعاون کو مکمل طور پر فروغ دینا چاہیے ۔
دونوں نورڈک ممالک نے روس اور یوکرین کی جنگ کے بعد باضابطہ طور پر نیٹو میں شمولیت کے لیے درخواست دی تھی۔ تاہم ترکیہ نے اس بات پر اعتراصات اٹھائیں دہشت گرد گروپوں اور ان ان گروپ کی حمایت کرنےوالوں کو ہم کبھی قبول نہیں کریں گے ۔
جون میں ہونے والے نیٹو کے سربراہی اجلاس میں ایک سہ فریقی یادداشت پر دستخط کیے گئے اور طے کیا گیا ہے کہ فن لینڈ اور سویڈن کسی بھی دہشت گرد تنظیم کو کسی طرح کی مدد فراہم نہیں کرے گے
جینز اسٹولٹنبرگ نے 13 نومبر کو استنبول میں ہونے والے دہشت گرد حملے اور جنوب مشرقی سرحد دہشت گرد تنظیم کی طرف سے کئے گے متعدد راکٹ حملوں میں ہلاک ہونے والے افراد کے اظہار تعزیت بھی کی
															