turky-urdu-logo

داعش کو شکست دینے کے لیے کرد دہشتگردوں کی مدد لینا بے بنیاد ہے، ترک وزیر خارجہ

ترک  وزیر خارجہ میلوت چاوش اولو   نے مراکش میں  دہشتگرد تنظیم داعش کے خلاف عالمی اتحاد کے وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک دہشتگرد تنظیم کو شکست  دینے کے لیے دوسرے دہشتگرد تنظیم کی مدد نہیں لی جا سکتی۔

اجلاس میں  ترک وزیر نے  تر کی کے دہشتگردی کےخلاف  کی جانے والی انتھک کوششوں کے حوالے سے  شرکا کو آگا کیا ۔  ان کا کہنا تھا کہ  ترکی کی جنگ تمام دہشتگرد تنظیموں  سے  ہے   کسی ایک سے نہیں

تاہم وزیر نے  کسی ملک کا نام لیے بنا کہا کہ ایک تنظیم  کے خلاف جنگ کسی دوسری دہشتگرد تنظم کی مدد سے قطعا نہیں جیتی جا سکتی۔

تاہم  ترکی کئی سالوں سے امریکہ پر گرد دہشت کرد تنظیم  پی کے کے  کو اسلحہ فراہم کرنے کا الزام عائد کرتا رہا ہے  جبکہ امریکہ  کا   موقف  ہے کہ داعش کو شکست دینے کے لیے انہوں نے پی کے کے  کا استعمال کیا ہے۔

ترک حکومت کا واضح موقف ہے کہ دہشتگردوں کو شکست دینے کے لیے دہشتگردوں کا استعمال بے بنیاد ہے ۔

ترکی میں 35 سالوں سے جاری  کرد دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں  اب تک کم از کم 40 ہزار افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جن میں خواتین، بچے اور شیرخوار  بھی شامل ہیں۔

ترکی ان اولین ممالک میں سے ہے جنہوں  نے داعش/آئی ایس آئی ایس کو دہشت گرد گروپ قرار دیا۔

2013 میں ترکی نے تنظیم کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا  جس کے بعد  مختلف دہشتگردی  کے واقعات میں 315 افراد ہلاک   اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔

 

Read Previous

استنبول میں موبائل ہومز فیسٹول کا انعقاد

Read Next

ترکی میں انوکھی شادی، دلہن نے دلہا کو زمین پر پٹخ دیا

Leave a Reply