اسلامیانِ ترکیہ کے سرخیل نجم الدین اربکان کے صاحبزادے ، فاتح اربکان کی جماعت نے نیو رفاہ پارٹی نے اپنے پہلے انتخابات میں ہی قابلِ قدر نتائج حاصل کیے۔ فاتح اربکان کی جماعت کے 5 پانچ امیدواران برائے ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی کامیاب ہوئے ہیں ۔
فاتح اربکان نے اپنی سیٹ بھی جیت لی۔
نیو رفاہ پارٹی یعنی یانیدن رفاہ نے ملک بھر میں 15 لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کیے ہیں۔
فاتح اربکان کی جماعت نے 3 نشستیں استنبول سے ، ایک قونیہ سے جبکہ ایک قوجائلی سے جیتی.
اس موقع پر فاتح اربکان نے اپنے ووٹرز اور ترکیہ کی عوام کا خصوصی شکریہ ادا کیا ، اور انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان شاءاللہ وہ مستقبل میں مزید کامیابیاں سمیٹیں گے ۔
