turky-urdu-logo

کورولوش عثمان: ہر دلعزیز بامسی بے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے، مداح افسردہ

معروف ترکش سیریز ارطغرل غازی سے آغاز کرنے والے بامسی بے کا کردار کورلش عثمان میں اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔

مسلمانوں کی مثالی اور تاریخی فتوحات پر مبنی سیریز کورلش عثمان میں نوجوانوں کا حوصلہ بڑھانے اور انہیں سیدھی راہ دکھانے والے بامسی بے کو ان کے چاہنے والے اب مزید نہیں دیکھ سکیں گے۔

گزشتہ شب سیریز کے دوسرے سیزن کی 60 ویں قسط نشر کی گئی جس میں بامسی بے کا انتقال ہوگیا۔

ناظرین پر اپنا سحر طاری کرنے والی سیریز میں ارطغرل کے وفادار ساتھی کی موت نے پاکستانیوں کو غم سے نڈھال کردیا جس کے بعدٹوئٹر پر اب تک بامسی بے کے ہیش ٹیگ میں 13 ہزار سے زائد ٹوئٹ کیے جاچکے ہیں۔

Read Previous

آذربائیجان کے قومی دن کی مناسبت سے اسلام آباد میں آذری ایمبیسی کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد

Read Next

مسئلہ فلسطین کے مستقل حل کے بغیر مشرق وسطیٰ میں قیام امن ممکن نہیں، پاکستانی وزیر خارجہ

Leave a Reply