fbpx
ozIstanbul

آذربائیجان کے قومی دن کی مناسبت سے اسلام آباد میں آذری ایمبیسی کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں آذربائیجان کے قومی دن کی مناسبت سے آذری ایمبیبی کے زیر اہتمام تقریب کا اہتمام۔ تقریب میں  سینٹ کے چیرمین محمد صادق سنجرانی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان  تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے جامہ حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارت کے فروغ کے لیے مزید  کوشش کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ موجودہ تجارتی حجم  دونوں ممالک میں قریبی سیاسی روابط کے موافق نہیں ہے۔  پاکستان اور آذربائیجان کے پاس توانائی، زراعت، قدرتی وسائل، سائنس، ثقافت  اور دفاع کے شعبوں میں تجارت اور اشتراک کے وسیع مواقعے موجود ہیں۔ ضرورت صرف جامہ حکمت عملی کی ہے۔

چیر مین نے آذربائیجان کی حکومت،پارلیمنٹ اور عوام کو قومی دن کی مبارک باد پیش کی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔   انہوں نے پاکستان سے سفارتی تعلقات کے 100 سال مکمل ہونے پر جوبلی میڈل پر آذری سفیر کا شکریہ بھی ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس سے آذربائیجان کی  پاکستان کے ساتھ تعلقات اور دوستی کو آگے بڑھانے کی مخلصانہ خواہشات کی نشاندہی ہوتی ہے ۔ انہوں نے خوش دلی سے ایوارڈ  قبول کیا اور جمہوریہ آذربائیجان کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

 

تقریب میں سینٹر محمد طلحہ سمیت  دیگر سیاسی رہنماوں نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے اہتمام پر کیک بھی کاٹا گیا۔

پچھلا پڑھیں

ترکی کے جدید جنگی ڈرون طیاروں نے جنگی حکمت بدل کر رکھ دی ہے، صدر ایردوان

اگلا پڑھیں

کورولوش عثمان: ہر دلعزیز بامسی بے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے، مداح افسردہ

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے