یورپی یونین کا زلزلہ متاثرین کے لیے ڈونر کانفرنس کا انعقاد

برسلز میں یورپی یونین  شام اور ترکیہ  کے زلزلہ زدگان  کی مدد کے لیے انٹرنیشنل   ڈونر کانفرنس کا انعقاد  کر رہاہے جس میں دنیا بھر کے وزرا خارجہ شریک کر رہےہیں ۔ ترک وزیر خارجہ   میلوت چاوش اوغلو  بھی اس کانفرنس میں شرکت کرنے کے لیے  برسلز پہنچ گئے۔  ترک وزیر خارجہ  مختلف ممالک کے ہم منصبوں سے ملاقات کریں گے  اور ترکیہ اور شام کے زلزلوں  کے حوالے سے بریفنگ بھی دیں گے ۔

کانفرنس میں شریک دوسرے ممالک  اور بین الاقوامی تنطیموں کو اقوام متحدہ کی جانب سے زلزلے کے حوالے سے  تیار کی گئی   رپورٹ پیش کی جائے گی  ۔ جبکہ  ترک حکومت کی جانب سے  زلزلہ زدہ علاقوں کی تعمیر نو اور بحالی سے متعلق بریفنگ دی جائے گی ۔ تاکہ دوست ممالک زلزلہ متاثرہ عوام کی مزید مدد کر سکیں

خیال رہے کہ 6 فروری کو  7.6 اور7.7 شدت کے شدید زلزلوں  نے جنوبی ترکیہ کو شدید متاثر کیا تھا زلزلے کا مرکز قہرمانماراش تھا  جس نے اپنے ساتھ دیگر 11 صوبے، آدیامن، ادانا، دیارباقر، حطائے،غازی انتیپ،ملاطیا، عثمانیہ، ایلازگس، سانلیورفا کو متاثر کیا ۔ اس زلزلے میں 50 ہزار  افراد جاں بحق ہوئے جس میں  سات ہزار غیر ملکی افراد شامل تھے۔ اسی طرح شام میں زلزلے سے تقریباً  دس ہزار افراد جاں بحق ہوئے

Alkhidmat

Read Previous

ہم ترکیہ کو دنیا کی ٹاپ 10 معیشتوں میں شامل کرنے کا عزم رکھتے ہیں، صدر ایردوان

Read Next

پاک بحریہ کا امدادی جہاز مرسین پہنچ گیا

Leave a Reply