اسلام آباد/برسلز: پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان ساتواں اسٹریٹیجک ڈائیلاگ منعقد ہوا، جس کی مشترکہ صدارت پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور یورپی یونین کی ہائی ریپرزینٹیٹو کایا کالاس نے کی۔
ڈائیلاگ کے دوران دونوں فریقین نے تجارتی و سرمایہ کاری کے فروغ، اقتصادی شراکت داری، ماحولیاتی تبدیلی، ڈیجیٹل معیشت، سلامتی اور خطے میں امن و استحکام کے شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔
اجلاس میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان موجودہ تعلقات کے مثبت رجحان کو سراہا گیا اور GSP+ فریم ورک کے تحت تجارتی روابط کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
دونوں جانب سے امید ظاہر کی گئی کہ بڑھتا ہوا اسٹریٹیجک تعاون مستقبل میں پاکستان–یورپی یونین شراکت داری کو ایک نئے مرحلے تک لے جائے گا۔

