turky-urdu-logo

اسرا بلگچ کی جانوروں سے محبت، وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ترک تاریخی ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں حلمیہ خاتون کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ  کی جانوروں سے محبت کا ثبوت حال ہی میں سوشل میڈیا  پر  وائرل ہونے والی ایک وڈیو ہے۔

وڈیو میں اداکارہ گھر کے  لان میں پالتو کتوں کے ساتھ کھیل رہی ہیں۔ اسرا نے سفید شرٹ اور  لال اسکرٹ پہن رکھی ہے جس میں اسرا بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں۔   

اسرا   کتوں کے آپس میں گوتھم گوتھا ہونے سے سہم جاتی ہیں لیکن تھوڑی ہی دیر میں سنبھل کر  دوبارہ کھیلنے لگتی ہیں۔ وڈیو میں یہ واضح نہیں کہ یہ وڈیو کسی ڈرامہ کے سیٹ کی ہے یا اداکارہ کے اپنے گھر میں بنائی گئی ہے۔

اسرا بلگچ کی ڈرامہ سیریل  ارطغرل غازی میں شاندار اداکاری کے بعد   پاکستانی سمیت دنیا بھر میں انہیں بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی  اور آج اداکارہ  کے انسٹاگرام پر  قریبا چھ ملین  فالورز  ہیں۔

اداکارہ کی مقبولیت کے پیش نظر  انہیں مشہور  پاکستانی برانڈ ز نے اپنا سفیر بنا لیا۔ علاوہ ازیں  اسرا پاکستان میں کچھ ٹی وی کمرشلز بھی کر چکی ہیں۔

Read Previous

پاکستان: معصوم بچوں میں بھی کورونا پھیل رہا ہے

Read Next

نوے سالہ ترک خاتون نے آ خر کاراپنانام لکھناسیکھ لیا

Leave a Reply