
انگین آلتان دوزیتان نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے، جس میں پر امن رہنے کا پیغام دیا گیا ہے۔
ترک ادا کار انگین آلتان کی جانب سے امن کا یہ پیغام اس وقت شیئر کیا گیا جب روس اور یوکرین کے درمیان تنازع شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز روس نے یوکرین پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔
روسی فوج یوکرینی دارالحکومت کیف کے بہت قریب پہنچ گئی ہے، امریکی نیوز چینل سی این این نے دعویٰ کیا ہے کہ بیلاروس کے راستے یوکرین میں داخل ہونے والی روسی فوج یوکرینی دارالحکومت کیف سے 20 میل کے فاصلے پر ہے۔
روس کے حملے کے دوسرے روز یوکرین کے دارالحکومت کیف میں صبح 2 زور دار دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔