
صدر اور جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے چئیرمین رجب طیب ایردوان نے سامسن میں سیاسی ریلی میں شرکت کی۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ سامسن کی سڑکیں ہمیں اس بات کا پیغام دیتی ہیں کہ سامسن انشاللہ ترکیہ کی صدی کا بھی ایک میعاری علمبردار ہوگا۔
انکا کہنا تھا کہ دفاعی شعبے میں مضبوطی ترکیہ کو خود کفیل بنا رہی ہے۔
نوجوان، بچے بوڑھے ، خواتین ہر کوئی ترکیہ کی صدی کے لیے کام کر رہا ہے۔