پاکستان: یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے کانفرنس کا اہتمام

ترک ثقافتی ادارے یونس ایمرے اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تعاون سے پاک ترک تعلقات کے موضوع پر بین الاقوامی کثیر جہتی سماجی و ثقافتی تحقیقی کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔

پاکستان میں ترکیہ کے سفیر مہمت پچاجی، ریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود، یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ کے کوآرڈینیٹر پروفیسر حلیل توکار، پروفیسر ڈاکٹر شاہ محی الدین ہاشمی اور پروفیسر ڈاکٹر ارشاد احمد ارشد نے کانفرنس میں شرکت کی۔

کانفرنس کے پہلے دن سیشن میں اسلام آباد ایمبیسی کے نیشنل ایجوکیشن کونسلر ڈاکٹر مہمت تویران، پروفیسر ڈاکٹر حلیل توکار، استنبول یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر زیکائی کارداش ، ڈاکٹر آرزو شیفتسورین، پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چاولہ، ڈاکٹر عبدل مجاہد اور پروفیسر ڈاکٹر عبدالعزیز ساحر نے کانفرنس سے خطاب کیا۔

کانفرنس کے دوسرے سیشن میں استنبول یونیورسٹی سے پروفیسر ڈاکٹر مستفیض اے علوی، سیمنور سیرکان، ایرن میاسوگلو ، ڈاکٹر ہاتیس اورگن اور پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد نے اپنے تحقیقی مقالے پیش کیے۔

Alkhidmat

Read Previous

ترکیہ اپنے روشن مستقبل اور آزادی کا دفاع کر رہا ہے،صدر ایردوان

Read Next

ترکیہ کو ایک روشن مستقبل کے لیے تیار کر رہے ہیں،صدر ایردوان

Leave a Reply