انقرہ — بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق، ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان 24 استعمال شدہ یورو فائٹر ٹائفون (Eurofighter Typhoon) لڑاکا طیاروں کی ممکنہ خریداری پر مذاکرات کے لیے قطر روانہ ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، یہ بات چیت ترکیہ کی فضائیہ کی جدید کاری اور دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کے تناظر میں کی جا رہی ہے۔ قطر کے پاس یورو فائٹر طیاروں کا محدود بیڑا موجود ہے، اور ترکیہ ان میں سے استعمال شدہ مگر اپ گریڈ شدہ طیارے خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔
بلومبرگ کے مطابق، اگر معاہدہ طے پا گیا تو یہ ترکیہ کے دفاعی شعبے کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہو گا، خاص طور پر ایسے وقت میں جب انقرہ اپنے مقامی لڑاکا طیارے "قآن” (KAAN) کے منصوبے پر بھی تیزی سے کام کر رہا ہے۔
