
صدر ایردوان نے انقرہ میں 26ویں روایتی کنزیومر ایوارڈز سمٹ سے خطاب کیا۔
یہ بتاتے ہوئے کہ کابینہ کے اجلاسوں کے ایجنڈے میں سر فہرست ہمیشہ زلزلہ زدہ علاقے میں تعمیر نو کی سرگرمیاں رہی ہیں صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ انہوں نے معیشت کے لیے جو روڈ میپ تیار کیے ہیں اس میں انہوں نے ہمیشہ خطے کی بحالی کو ترجیح دی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی پارلیمنٹ میں جو اضافی بجٹ پیش کیا، اس میں ہم نے خطے کے لیے TL762 بلین مختص کیے ہیں۔
2024 میں، ہم زلزلے سے متاثرہ علاقے کے لیے TL1 ٹریلین مختص کریں گے۔
اگلے تین سالوں میں ہم اپنے زلزلے سے متاثرہ شہروں کی تعمیر نو کے لیے کل TL3 ٹریلین استعمال کریں گے۔
زلزلے کے بعد ہماری رہائش گاہوں کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔
ہم اپنے کام کی جگہوں اور کمرشل عمارتوں کو دوبارہ تعمیر کر رہے ہیں جو زلزلے میں تباہ ہو گئی تھیں۔
گھروں کے علاوہ ہم زلزلہ زدہ علاقے میں 170 ہزار آزاد تجارتی حصے بنائیں گے۔
صدر ایردوان نے کہا کہ ایک اور مسئلہ جس پر ہمیں زور دینے کی ضرورت ہے وہ ہے ملکی پیداوار کا تحفظ اور فضلہ کی روک تھام۔