fbpx
ozIstanbul

عالمی ادارے امن اور انصاف کو یقینی بنانے میں ناکام ہیں ، ترک صدر ایردوان

ترک صدر ایردوان نے بین الاقوامی تنظیموں کو تنقید کا نشانہ بنانے ہوئے کہا کہ   انصاف اور امن   کو یقینی بنانا جن اداروں کی ذمہ داری ہے وہ اپنے مقاصد میں ناکام رہے ہیں ۔

صدر نے ٹی آٹی ورلڈ فارم کے اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ اور دیگر   عالمی اداروں میں اصلاحات کی اشد ضرورت ہے اور اس کو مزید پس پشت نہیں ڈالا جا سکتا۔

صدر نے عالمی وبا  کے اثرات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ  گزشتہ دو سال سے کورونا کا خطرہ پوری دنیا پر منڈلا  رہا ہے۔

اس وبا کے اثرات  سے ابھی تک ہم پوری طرح سے  باہر نہیں آ سکے    خصوصا ہماری معیشت    ان کا کہنا تھا کہ معمول کی طرف آنے میں وقت تو لگے گا لیکن دنیا  اب پہلے کی طرح نہیں ہو سکتی ۔

اس بحران کے پیش نظر ، جو پوری انسانیت کے مستقبل کے لیے خطرہ ہے ، دنیا میں امن اور انصاف کو یقینی بنانے والے  ادارے ایک بار پھر ناکام ہو گئے ہیں۔

صدرایردان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے غریب اور نادار طبقے کو ان کے حال پر چھوڑ دیا  گیا ہے۔

صدر نے مغربی ممالک میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کی طرف اشارہ کرتے  ہو ئے کہا کہ  مغربی ممالک میں نفرت انگیزی  خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے جس سے معیشت  کو بھی نقصان پہنچ رہا  ہے۔

ترک صدر نے یورپی سیاستدانوں کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ ووٹ حاصل کرنے کے لیے اسلام کے خلاف دشمنی کو استعمال کر رہے ہیں۔

پچھلا پڑھیں

افغان حکومت کو ابھی تسلیم نہیں کیا تاہم امداد کے لیے تیار ہیں، روسی وزیر خارجہ

اگلا پڑھیں

افغانستان:کابل میں طالبان کی گاڑی پر دستی بم حملہ،جنگجووں سمیت 6 افراد زخمی

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے