turky-urdu-logo

ترکیہ کو ایک روشن مستقبل کے لیے تیار کر رہے ہیں،صدر ایردوان

صدر اور جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے چئیرمین رجب طیب ایردوان نے وان میں سیاسی ریلی میں شرکت کی۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے 81 صوبوں اور اس میں رہنے والے ہمارے شہریوں کے ساتھ مل کر ترکیہ کی صدی کے لیے جد وجہد کر رہے ہیں۔

ہم ہر شعبے میں ترقی حاصل کر کے اپنے ملک کو خود کفیل بنائیں گے۔

نوجوانوں اور بچوں سے بات کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور ایل جی بی ٹی کیو جیسے معاملات کو فروغ دینے والے کسی بھی عناصر کی حمایت ہم نہیں کریں گے۔

ہم ترکیہ کی صدی کو نقصان پہنچانے والوں کے سامنے ہرگز سر نہیں جھکائیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ وان کا جوش و جذبہ دیکھ کر مجھے یقین ہے کہ 14 مئی کو ہم جیت کی ایک نئی کہانی لکھیں گے۔

Read Previous

پاکستان: یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے کانفرنس کا اہتمام

Read Next

یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ اور پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

Leave a Reply