turky-urdu-logo

صدر ایردوان کا علاقائی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے خلیجی ریاستوں کے دورہ

صدر ایردوان علاقائی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے خلیجی ریاستوں کے دورے پر ہیں۔

صدر ایردوان اپنے تین روزہ سرکاری دورے کے سلسلے میں متحدہ عرب امارات میں ہیں۔

صدر کے ہمراہ ان کی کابینہ کے ارکان اور دیگر ترک حکام بھی ہیں۔

صدر ایردوان کا استقبال متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے ایک سرکاری تقریب میں کیا۔


دونوں رہنما قصر الوطن پہنچے تو ترکیہ اور متحدہ عرب امارات کے قومی ترانے بجائے گئے اور صدر ایردوان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

استقبالیہ تقریب کے بعد دونوں رہنما وفود کے درمیان ملاقات کی طرف روانہ ہوئے۔

ملاقات کے مختصر ریمارکس میں صدر ایردوان نے ابوظہبی کا دوبارہ دورہ کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور اماراتی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اور ان کے وفد نے متحدہ عرب امارات میں انکی بہترین مہما نوازی کی،

معاہدے:

انقرہ اور ابوظہبی کے درمیان سفارتی تعلقات کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر قریبی بات چیت اور تعاون کی ترقی کو سراہتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ اس دورے کے دوران دستخط کیے جانے والے مشترکہ معاہدے سے دو طرفہ تعلقات کو سٹریٹجک شراکت داری کی سطح پر لے جایا جائے گا۔

وفود کے درمیان ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے مختلف معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔

ترکیہ اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 50.7 بلین ڈالر کے کل 13 معاہدے طے پائے جس میں توانائی، نقل و حمل،انفراسٹرکچر، لاجسٹکس،ای کامرس، فنانس، صحت،خوراک ، سیاحت، رئیل اسٹیٹ، تعمیرات، دفاعی صنعت، ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانے کے منصوعبے شامل ہیں۔

دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک کونسل کے قیام کے لیے بھی معاہدہ طے پایا ہے جس کی صدارت ترکیہ اور متحدہ عرب امارات کے صدور کریں گے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ 25-28 جولائی کو استنبول میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی دفاعی صنعتی میلے (IDEF) سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون مزید آگے بڑھے گا۔

صدر ایردوان نے ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلے میں بطور "مہمان خصوصی” مدعو کیے جانے پر خوشی کا اظہار کیا۔

ٹوگ کار کا تحفہ

صدر ایردوان نے اپنے دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کے صدر کو ترکیہ کی جدید الیکٹرک کارٹوگ تحفے میں دی، یو اے ای کے صدر نے صدر ایردوان کے ساتھ ٹیسٹ ڈرائیو بھی کی

 

صدر یو اے ای کی جانب سے صدر ایردوان کو سب سے بڑے یو اے ای سوک ایوارڈ سے بھی نوازاہ گیا۔

Read Previous

The advantages of Asian Mail OrderWives

Read Next

20 جولائی 1947 ترک جمہوریہ شمالی قبرص (TRNC) کے امن اور آزادی کا دن

Leave a Reply