صدر اور جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے چئیرمین رجب طیب ایردوان نے ازمیر میں اپنی سیاسی طاقت کا لوہا منوایا۔

صدر ایردوان نے ازمیر میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 21 سالوں سے ہم ترکیہ کی ترقی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی بھی کسی کو بھی کسی کے حقوق پامال کرنے ، کسی اسکے مذہب پر تنقید کرنے،نسل، رنگ ذات پر کسی کو فوقیت دینے اور اپنی مرضی سے زندگی جینے کے حق کو چھیننے کی اجازت نہیں دی ہے۔

ہم نے ہمیشہ اپنے ملک کی خوشحالی کے لیے کام کیا ہے اور آگے بھی کرتے رہیں گے۔

یہ ملک ہمارا ہے اور ہم اس ملک سے ہیں۔

لوگوں کی کثیر تعداد نے ریلی میں شرکت کی اور آنے والے الیکشن میں اپنا فیصلہ واضح کر دیا کہ انکے صدر ایردوان ہی ہیں۔

