
صدر ایردوان کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی شعبے سے قطع نظر ہر منصوبے میں ملکی اور قومی ٹیکنالوجی کو ترقی دینے کی کوشش کرتے رہیں گے۔
استنبول ہوائی اڈے میٹرو کی لائن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ استنبول کی ٹریفک کے بوجھ کو کم کرنے والے اس منصوبے کو عملی جامہ پہنائے جانے کی ہمیں دلی خوشی ہے۔
صدر ایردوان نے کہا کہ اس لائن کے آغاز کے ساتھ استنبول میں میٹرو نیٹ ورک کی لمبائی 338٫5 کلومیٹر ہو گئی ہے۔
استنبول ہوائی اڈے کی میٹرو لائن کے تمام تر کام کو مقامی انجینئرنگ اور ڈیزائن کی معلومات کے ساتھ سر انجام دیا گیا ہے۔
صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ اب سے ہم ہر منصوبے میں مقامی-قومی ٹیکنالوجی کے حصے کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کریں گے۔
دفاعی صنعت سمیت ہم ٹیکنالوجی سے متعلقہ تمام معاملات میں ایک مکمل خود مختار ترکیہ کا ہدف حاصل کریں گے۔