صدر ایردوان نے استنبول میں ہالیچ کانگریس سنٹر میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کیا۔

صدارتی انتخابات کے پہلے دور کے نتائج کو یاد کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ 28 مئی کو ایک بار پھر ہم اقتدار سنمبھالیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ جن پراجیکٹس کو متعارف کروایا گیا ہے ان پر کام جاری رہے گا اور یہ سلسلہ نہیں رکے گا۔

صدر ایردوان نے مزید کہا کہ ہم اپنی قوم کی مشکلات اور مسائل کو حل کرنے کی دن رات کوشش کر رہے ہیں۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ وہ کسی کے ساتھ بات چیت نہیں کر رہے ہیں، صدر ایردوان نے کہا کہ وہ صرف اور صرف قوم کی خدمت کرتے ہیں اور صرف اپنے ملک کو پروجیکٹ فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ ہم مسائل کو حل کرنے، مطالبات کو پورا کرنے اور اپنی قوم کے ہر طبقے کی توقعات کو پورا کرنے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

