turky-urdu-logo

صرف وعدوں پر نہیں بلکہ عمل پہ یقین رکھتے ہیں، صدر ایردوان

بتلیس میں ایک ٹیکسٹائل فیکٹری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہم صرف وعدے کرنے پر نہیں بلکہ ان پر عمل کرنے پربھی  یقین رکھتے ہیں اور گذشتہ 21 سالوں میں کیے گئے  ہمارے اقدام اس بات کا واضح ثبوت ہیں۔

ہم نے اپنے شہریوں میں کبھی تفریق نہیں کی اور نہ ہی اپنے شہروں یا علاقوں میں امتیاز کیا ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ آج کی افتتاحی تقریب کے ساتھ، ہم سرکاری اور پرائیویٹ طور پر موجودہ اخراجات میں مجموعی طور پر تقریباً 12.5 بلین لیرا کی سرکاری اور نجی سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

ان سرمایہ کاریوں میں صوبائی انتظامیہ، میونسپلٹی، قومی تعلیم، مذہبی امور، فاؤنڈیشن، سیکورٹی، ہائی ویز سمیت ہمارے تمام اداروں کی طرف سے شروع کی گئی خدمات اور منصوبے شامل ہیں۔

بتلس کے ڈسٹرکٹ آحلات میں مانزی کرت (ملاذگرت) کی فتح کی 952 ویں سالگرہ کا ذکر کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ یہ وہ فتح ہے جس نے ہمارے لیے اناطولیہ کے دروازے کھول دیے تھے۔

Read Previous

What Makes Slavic Women Hot?

Read Next

سہ فریقی تعاون سے اسلام آباد میں ایک ماہ کے اردو زبان کے کورس کا آغاز

Leave a Reply