
صدر اور جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے چئیر مین رجب طیب ایردوان نے باتمان میں پارٹی کے جلسے سےخطاب کیا۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہم ایک ہزارسالوں سے اس سرزمین پر ایک ساتھ رہ رہے ہیں۔ ہم نے ضرورت پڑنے پر اپنی اذان، پرچم، آزادی اور مستقبل کے دفاع کے لیے کندھے سے کندھا ملا کر لڑا ہے۔
صدر ایردوان نے کہا کہ ہم نے مل کر گزشتہ 21 سالوں میں ترکیہ میں کامیابیاں اور فتوحات حاصل کی ہیں۔
ہم نے مل کر اپنے ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی جمہوریت اور ترقی کی منازل طے کی ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ ہم انشاء اللہ مل کر ترکیہ کی صدی کی بنیاد رکھیں گے۔
ہم مل کر اپنے بچوں کو عظیم اور مضبوط ترکیہ سونپیں گے جہاں وہ آزادی سے رہیں گے۔
ہم مل کر اپنے ملک میں امن اور سلامتی کی فضا کو مضبوط کریں گے جہاں ہم نے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کیا ہے۔
Tags: باتمان صدر ایردوان