صدر ایردوان نے حیدر پاشا ہائی اسکول استنبول میں 2022-2023 کے تعلیمی سال کےرزلٹ ڈے کی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہمارے بچے ہمارا مستقبل، ہمارا اثاثہ ہے، مجھے امید ہے کہ ہماری نوجوان نسل آنے والے وقت میں ایک روشن مستقبل کی ضامن ہوگی۔

صدر ایردوان نے امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے بچوں کو مبارکباد دی۔

انکا کہنا تھا کہ بچے کی تربیت میں اسکے ماں باپ کے بعد سب سے بڑا کردار اسکے استاد کا ہوتا ہے، مجھے فخر ہے کے ہمارے اساتذہ اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھا رہے ہیں۔
