turky-urdu-logo

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا سترہ سال کے بعد پاکستان آمد، شائقین پرجوش

7ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کے لیے انگلینڈ کی ٹیم کل پاکستان پہنچے گی ۔ انگلینڈ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر پاکستان پہنچنے کے بعد پریس کانفرنس بھی کریں گے

پاک انگلینڈ سیریز  کے پریکٹس شیڈول کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے، انگلینڈ کی ٹیم پہلا پریکٹس سیشن جمعہ کی شام کرے گی جبکہ ہفتے کو پاکستان اور انگلینڈ دونوں ٹیمیں پریکٹس سیشن کریں گی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 7 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 20 ستمبر کو کراچی سے ہوگا۔

سیریز کے ابتدائی چار میچز 20 ، 23،22  اور 25 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گےجبکہ 28، 30 ستمبر اور  2 اکتوبر کو شیڈول میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

 

Read Previous

آذربائیجان میں جاری انٹرنیشنل اینی میشن فیسٹیول اختتام پزیر

Read Next

پاکستان: وزیر اعظم شہباز شریف کی شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے ازبکستان آمد

Leave a Reply