fbpx
ozIstanbul

معروف ترک اداکار انگین آلتان (ارطغرل) کے ساتھ نوسربازی کرنے والے پاکستانی ٹک ٹاکر کاشف ضمیر گرفتار

(استنبول، رانا فیصل عزیز)

ٹوبہ ٹیک سنگھ سے تعلق رکھنے والے معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے خلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج۔ کاشف ضمیر پر ترک اداکار اینگن التان کے ساتھ نوسربازی کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا۔

مقدمہ ترک اداکار اینگن التان کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

ترکش ایمبیسی کی جانب سے شکایت کا لیٹر محکمہ داخلہ پنجاب کو بھجوایا گیا۔

آئی جی پنجاب کے حکم پر شکایت پر فوری مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم کاشف ضمیر نے چوہدری گروپ برانڈ کی شوٹنگ کے لئے اینگن التان کو پاکستان بلوایا یہاں آنے پر کاشف ضمیر کی جانب سے رقم ادا نہ کی گئی۔

اینگن التان کی ٹیم کی جانب سے رقم کا تقاضہ کرنے پر ملزم کاشف ضمیر نے ایگریمنٹ کینسل کر دیا۔

سی آئی اے اقبال ٹاؤن نے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تو ملزم نے خود کو سرکاری افسر ظاہر کیا

ملزم کے قبضے سے نیلی لائٹ والی گاڑی اور اسلحہ برآمد کر کے دوسرا مقدمہ تھانہ نشتر کالونی میں درج کر لیا گیا

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف نوسربازی کے مقدمات پہلے بھی درج ہیں۔

 

پچھلا پڑھیں

تاریخ میں پہلی بار کینیڈا کی سپریم کورٹ میں پہلے مسلمان جج تعینات

اگلا پڑھیں

کابل ایئر پورٹ کی سیکیورٹی ترکی کے حوالے

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے