turky-urdu-logo

ترکی میں پھنسے پاکستانیوں کے لئے پاکستانی سفیر سائرس سجاد قاضی نے خوشخبری سنا دی

ترکی میں پھنسے پاکستانیوں کے لئے پاکستان کے سفیر سائرس سجاد قاضی نے خوشخبری سنا دی۔

پاکستانی سفیر نے ٹوئٹر پر ایک وڈیو جاری کی جس میں انہوں نے بتایا کہ  ترکی میں پھنسے پاکستانی جن کے ویزے کی معیاد ختم ہو چکی ہیں کو مزید ایک ماہ کی موحلت دی دے گئی ہے۔

ان کاکہنا ہے کہ انہیں سیر وتفریح کے لیے ترکی آنے والے پاکستانیوں کی جانب سے درخواستیں موصول ہو رہیں تھیں کہ ان کے ویزے کی معیاد ختم ہو چکی ہے اور ان پر جرمانہ عائد ہونے کا خدشہ ہے۔ جس پر سفیر نے ترک حکومت سے ان پاکستانیوں کے ویزے میں توسیع کرنے کی درخواست کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ فلائٹ آپریشن بحال ہونے کے بعد ایک ماہ کے اندا ندر تمام پاکستانی وطن واپس جانا ہو گا ورنہ جرمانہ عائد ہو سکتا ہے۔

عالمی وبا کورونا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے ترکی نے بین الاقوامی پر وازوں پر پابندی عائد کر دی تھی جس کی وجہ سے بہت سے پاکستانی ترکی میں پھنس گئے تھے۔

Read Previous

پینٹنگ کی دنیا میں پاکستان کا ایک ابھرتا ستارہ حمدہ فاروق

Read Next

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک اور فلسطینی شہید

Leave a Reply