turky-urdu-logo

اٹھارویں عالمی آبی کانفرنس کا بیجنگ میں آغاز ہو گیا

اٹھارویں عالمی آبی کانفرنس بیجنگ میں شروع ہو گئی ہے۔

کانفرنس میں دنیا کے 60 سے زائد ممالک اور خطوں کے تقریباً 600 بین الاقوامی نمائندوں، 130 سے زائد بین الاقوامی تنظیموں اور پانی سے وابستہ اداروں اور تقریباً 700 گھریلو آبی تحفظ کی صنعت کے اہلکار شرکت کررہے ہیں ۔

یہ پہلا موقع ہے کہ چین میں ورلڈ واٹر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے۔

کانفرنس کا موضوع ’’پانی سب کے لیے، انسان اور فطرت کے درمیان ہم آہنگی‘‘ ہے۔

کانفرنس میں چین کی جانب سے تحفظ آب سے متعلق تصورات اور پانی کے انتظام میں حاصل شدہ کامیابیوں کو زیر بحث لایا جائے گا جس سے عالمی آبی گورننس میں مدد ملے گی۔

یہی وجہ ہے کہ اس سرگرمی کو غیر ملکی نمائندوں کی جانب سے نمایاں توجہ ملی ہے۔

اس حوالے سے غیر ملکی ماہرین کا کہنا ہے کہ چین نے بڑے آبی منصوبوں کے حوالے سے جدید نقطہ نظر اور پانی کے سماجی انتظام میں کامیاب تجربات کیے ہیں۔ چین اس تجربے کو بین الاقوامی سطح پر بانٹ سکتا ہے اور اپنی جدید ٹیکنالوجیز کا اشتراک کر سکتا ہے۔

 

Read Previous

G-20 رہنماؤں کا بحیرہ اسود کے اناج معاہدے پر ترکیہ کی کوششوں کی تعریف

Read Next

ترکیہ کے بغیر کوئی راہداری نہیں ہے،صدر ایردوان

Leave a Reply