ترکیہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک سمیت کئی ممالک میں جمعہ کو جبکہ پاکستان انڈونیشا سمیت کئی ایک ممالک میں آج عیدالفطر مذہبی عقیدت واحترام سے عید الفطر منائی گئی ۔
گزشتہ روز مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے، 20 لاکھ سے زائد افراد نے نماز عید ادا کی۔
متحدہ عرب امارات، قطر، ترکیہ، افغانستان، ترکمانستان، ازبکستان سمیت وسط ایشیائی ریاستوں، امریکا، کینیڈا، برطانیہ اور یورپی ممالک میں بھی آج عید کا دوسرا دن ہے۔
فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز عید ادا کی۔
جاپان بھر میں میں آج عید الفطر عقیدت و احترام کے ساتھ روایتی دھوم دھام کے ساتھ منائی گئی۔
جاپان میں مقیم مسلمانوں نے انتہائی عقید واحترام کے ساتھ عید الفطر منائی۔
ٹوکیو کی جامع مسجد سمیت جاپان بھر کی مساجد اور پارکوں میں لاکھوں مسلمانوں جن میں مرد، خواتین اور بچے بھی شامل تھے، انہوں نے نماز عید ادا کی۔
پاکستان میں بچوں بڑوں نے نئے رنگ برنگی کپڑے زیر تن کئے ہوئے تھے۔
مساجد میں مزیدار شیر خورما بھی تقسیم کیا گیا، بچے بھی عیدی لے کر خوش نظر آئے۔
کاروبار عالم اسلام اور پاکستان کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
