Turkiya-Logo-top

پاکستان ،بھارت ،بنگلہ دیش میں آج عید الفطر منائی گئی

پاکستان ،بھارت ،بنگلہ دیش میں آج عید الفطر منائی گئی

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، کراچی، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں صبح نماز عید کے اجتماعات مساجد، عید گاہوں اور کھلے میدانوں میں منعقد ہوئے جہاں امت مسلمہ، مقبوضہ کشمیر اور فلسطین سمیت ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی کی گئیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نماز عید فیصل مسجد میں ادا کی

جبکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نماز عید رائے ونڈ میں ادا کی

فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید الفطر آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ ڈنگی کوٹلی میں پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ منائی ۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پولیس کے 1500 اہلکار عیدالفطر کے لئے سکیورٹی پر مامور کیے گئے۔ صوبائی دارالحکومتوں میں بھی عید گاہوں اور جامع مساجد میں نماز عید کے بڑے اجتماعات ہوئے

لاہور میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع تاریخی بادشاہی مسجد میں ہوا، کراچی اور کوئٹہ سمیت ملک کے تمام شہروں اور قصبوں میں عید الفطر کے اجتماعات میں ملک کی سالمیت، ترقی اور بقاءکے لئے دعائیں مانگی گئیں جبکہ خطیب حضرات اورآئمہ کرام نماز عید کے خطبات میں مسجد نبوی ﷺمیں پیش آئے والے افسوسناک واقعہ کی مذمت کی

۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر میں بھی عید الفطر روایتی مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی گئی۔ اسلام آباد پولیس نے عید تعطیلات کے دوران شہر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے جامع سیکورٹی پلان تشکیل دے رکھا ہے جس کے تحت شہر میں 1500 اہلکارسکیورٹی پر مامور ہیں جوعید اور چھٹیوں کے دوران شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔1032 مساجد، 28 امام بارگاہوں پر نماز عید کے لئے خصوصی سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔

ھارت اور بنگلہ دیش میں بھی مسلمانوں نے عیدالفطر جوش و جذبے سے منائی۔۔۔میٹھے اور دیگر پکوان بنائے گئے رشتہ داروں دوستوں سے ملاقاتیں بھی کی گئیں۔

Read Previous

ترکی،سعودی عرب سمیت بیشتر ممالک میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے

Read Next

واٹس ایپ نے میسج ری ایکشن کا فیچر متعارف کروادیا

Leave a Reply