turky-urdu-logo

استنبول میں عید ملن پارٹی کا اہتمام، پاکستانی طلبہ اور کمیونٹی کی نمایاں شخصیات کی شرکت

یہ تقریب گذشتہ 15 سال سے سالانہ بنیادوں پر منعقد ہو رہی ہے ۔

کورونا وائرس کے پھیلاو کے خطرے کے باعث 2 سال تک یہ تقریب منعقد نہیں کی گئی تھی ، پابندیوں میں نرمی کے بعد اس سال پھر سے اس روایت کو جاری رکھا گیا ہے۔

عید ملن پارٹی کا اہتمام پاکستانی کمیونٹی کے رہنما ڈاکٹر خاور ندیم کی جانب سے کیا گیا۔

جو ترکی میں گزشتہ تیس سال سے مقیم ہیں۔

پارٹی میں "پاکستان کمیونٹی ترکی "کے صدر خالد جوئیہ نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ جبکہ دیگر اہم شخصیات میں ڈاکٹر وقار بادشاہ، محمد انس ، خلیل مہر اور چودھری انیس بھی تقریب میں موجود تھے۔

ڈاکٹر خاور کا کہنا تھا کہ تقریب کا مقصد آپس میں مل بیٹھنا، ایک دوسرے کے مسائل کو حل کرنے میں مدد کرنے اور ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انکے یہاں آنے والوں میں طلبہ کی بڑی تعداد شامل ہے۔

اس تقریب کے موقع پر اوورسیز پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا انکا کہنا تھا کہ اپنے گھر سے دور آپ بہت اکیلا محسوس کرتے ہیں مگر اس طرح کی تقریبا ت آپکو اس بات کا احساس دلاتی ہیں کہ آپ اکیلے نہیں ہیں اور گھر کی یادیں تازہ ہو جاتی ہیں۔

تقریب کے اختتام پر شرکا کو روایتی کھانوں کے ساتھ ترکش مٹھائی بھی پیش کی گئی۔

Read Previous

پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

Read Next

ترکی نے بغیر پائیلٹ لڑاکا جہاز کا ماڈل جاری کردیا

Leave a Reply