
آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں 30 اگست کو پاکستانی الیکشن کمیشن کے ایک وفد نے آذربائیجان کے سنٹرل الیکشن کمیشن کے سربراہ مظاہر پناہوف سے ملاقات کی۔ پاکستان کی جانب سے وفد کی سربراہی محمد جلال سکندر کر رہے تھے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے قریبی تعلقات اور اسٹریٹجک شراکت داری کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ پاکستانی چیف الیکشن کمیشنر اور آذربائیجان میں پاکستان کی جانب سے الیکشن آبزرویشن مشن کے سربراہ محمد جلال سکندر نے آذربائیجان سنٹرل الیکشن کمیشن کے سربراہ سے الیکشن پراسیس کے بارے میں پوچھا جِس پر آذربائیجان کے سنٹرل الیکشن کمیشن کے سربراہ نے اُنہیں آذربائیجان کے پارلیمانی انتخابات کے بارے میں آگاہ کیا۔
پاکستان کے چیف الیکشن کمشنر نے دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر زور دیا اور ساتھ ہی ساتھ آذربائیجان میں الیکشن کی شفافیت کو بھی سراہا۔